کیف میں نغمے گاتا جا
دل کی صدا سنواتا جا
ہوش میں سب تو کھو دے گا
مستی میں لہراتا جا
جتنے ذہن اتنے افسانے
"سنتا جا شرماتا جا"
جان لیا تو جوکھم ہے
سب کو تو بہلاتا جا
ایک تماشہ ہے دنیا
کھوتا جا اور پاتا جا
ہم تجھ کو بہلاتے ہیں
تو ہم سے منواتا جا
No comments:
Post a Comment